سنن أبي داود الجزءالثَّانِی |
ابوداؤد کے قول کے مطابق اس مجموعہ میں کچھ احادیث ضعیف ہیں جس کی وجہ سے یہ کتاب صحیحین (صحیح بخاری اور صحیح مسلم) سے مختلف ہے۔ ابوداؤد نے 50,000 احادیث جمع کیں جن میں سے صرف 4,800 احادیث اس کتاب میں شامل کیں۔محدث۔اصل نام سلیمان بن الاشعث السجستانی تھا۔ ابوداؤد کنیت ہے۔ بغداد میں پیدا ہوئے۔ بصرے میں درس و تدریس اور تالیف میں مصروف رہے۔ اور وہیں وفات پائی۔ امام ابن حنبل کےشاگرد تھے۔ ان کی اہم تالیف کتاب السنن ہے جو سنن ابی داؤد کے نام سے مشہور ہے۔ اس میں انھوں نے معروف احادیث جمع کی ہیں۔ کتاب کا موضوع فقہی مسائل تک محدود ہے۔ البتہ اس میں احادیث کی صحت پرکھنے کے اصولوں سے بھی بحث کی گئی ہے۔ کتاب السنن صحاح ستہ میں شمار ہوتی ہے۔ (آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے)